پاکستان
08 دسمبر ، 2013

سندھ میں یوم ثقافت پر بھرپور جوش وجذبہ،ریلیاں، ثقافتی پروگرام

سندھ میں یوم ثقافت پر بھرپور جوش وجذبہ،ریلیاں، ثقافتی پروگرام

کراچی…سندھ میں ثقافت کا دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیے جارہے ہیں۔سندھ بھر میں یوم ثقافت جوش وخروش سے منایا جارہا ہے جس میں لوگ مختلف پرگراموں اور ریلیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ عوام سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہی۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جارہا ہے اور بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں۔ خواتین بھی اس موقع پر کسی سے پیچھے نہیں اور بھرپور انداز میں یوم ثقافت منارہی ہیں۔ خیرپور میں بچے ، بڑے سب ہی مختلف تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ریلیوں میں شریک ہوئے۔نوجوانوں نے شہر کی سڑکوں پر بھنگڑے ڈالے، امن و ایکتا زنجیر بنائی اور سندھ کا قدیم ثقافتی ڈوکلا رقص پیش کیا۔

مزید خبریں :