کھیل
08 دسمبر ، 2013

افغان ٹیم پاکستان کوٹف ٹائم دے سکتی ہے،شعیب اختر

 افغان ٹیم پاکستان کوٹف ٹائم دے سکتی ہے،شعیب اختر

کراچی…سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ افغان ٹیم پاکستان کوٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر افغان کھلاڑی کھیل کو سیکھ لیں توکسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہدآفریدی سے درخواست ہے کہ ہٹ مار کر آوٴٹ نہ ہوں،دنیائے کرکٹ کو برے حالات میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو 2اسپنرز، 2فاسٹ بولرز اور ایک آل راوٴنڈر کے ساتھ جانا چاہیے۔

مزید خبریں :