پاکستان
08 دسمبر ، 2013

60 ہزاردستخط کی دستاویز تیار، مہم چیف جسٹس کے دستخط سے ختم ہو گی

60 ہزاردستخط کی دستاویز تیار، مہم چیف جسٹس کے دستخط سے ختم ہو گی

اسلام آباد…وکلا نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اظہار یکجہتی کے لیے شروع کی گئی دستخطی مہم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کا عزم کیا ہے۔ اپریل 2007ء میں چیف جسٹس کی معطلی کے بعد شروع کی گئی دستخطی مہم میں وزیراعظم نواز شریف سمیت نامور سیاستدانوں ، وکلاء، ججز، ملکی اور غیر ملکی رہنماوٴں نے دستخط کر رکھے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دستخط کے بعد یہ مہم اختتام کو پہنچ جائے گی۔ 60 ہزار دستخط پر مشتمل دستاویز کو سپریم کورٹ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :