08 دسمبر ، 2013
لاہور…چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لئے تمام مسالک کے سینئر علما پر مشتمل ایلڈرز کونسل بنائی جائے۔لاہورسے جاری بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان کی بقا کے لیے دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے، عدم برداشت، جنونیت اور شدت پسندی کا بڑھتا ہوارجحان تشویشناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرقہ ورانہ قتل و غارت ملک کیلئے ناسور بن چکی ہے،شمس الرحمن معاویہ کا قتل پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، حکومت مذہبی رہنماوٴں کا تحفظ یقینی بنائے۔