08 دسمبر ، 2013
کراچی…جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ اورسندھ حکومت کی اندرون خانہ سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے سندھ میں بلدیاتی نظام میں بار بار تبدیلیوں کے خلاف عدالت میں جانے پرغور شروع کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ ترامیم کے نام پر پیچیدگیاں پیدا کی جارہی ہیں جو سیاسی جماعتوں اور عوام ہی نہیں آئینی و قانونی ماہرین کی سمجھ سے بھی باہر ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کراچی میں واضح مینڈیٹ ہے اور ہم عوامی مسائل حل کرانا چاہتے ہیں۔