پاکستان
08 دسمبر ، 2013

بلوچستان:ماشکیل میں ایرانی بارڈر فورس کی گولہ باری

بلوچستان:ماشکیل میں ایرانی بارڈر فورس کی گولہ باری

کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں ایرانی حدود سے بارڈر فورس کی جانب سے مارٹر گولے فائر گئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں ایرانی بارڈر فورس کی جانب سے پانچ مارٹر گولے فائرکئے گئے،جو شہر کے رہائشی علاقوں کے قریب میدان میں گرکر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے، دھماکے سن کر شہریوں میں خوف پھیل گیا تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ ایک ماہ کے دوران ایرانی سرحدی علاقوں سے ماشکیل پر مارٹر گولے یا راکٹ فائر کیے جانے کا پانچواں واقعہ ہے۔

مزید خبریں :