انٹرٹینمنٹ
09 دسمبر ، 2013

’دھوم تھری‘کے گانے’ٹیپ ڈانس‘کا نیاٹیزر جاری کردیا گیا

’دھوم تھری‘کے گانے’ٹیپ ڈانس‘کا نیاٹیزر جاری کردیا گیا

ممبئی …این جی ٹی …یش راج بینر تلے بننے والے ایکشن فلم سیریز دھوم کے پریکوئل ’دھوم تھری‘ کے گانے’ٹیپ ڈانس‘کانیا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ گانے کے ویڈیو ٹیزر میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ٹیپ ڈانسنگ کے جلوے دکھارہے ہیں جس کے لیے انہوں آسٹریلیا کے معروف کوریوگرافر ڈین پیری سے خصوصی ٹریننگ حاصل کی۔ ہدایت کار و رائٹر وجے کرشنا اچاریہ کی اس ایکشن تھرلر فلم میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور باربی ڈول کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ 2004 کی بلاک بسٹر ایکشن فلم دھوم میں جان ابراہم (ولن)، ابھیشک بچن، اُدے چوپڑااور ایشا دیول نے اہم کردار ادا کیے تھے جبکہ2006 میں سیکوئل دھوم ٹو میں رتیک روشن (ولن)، ایشوریا رائے اور بپاشا باسو کے ساتھ ابھیشک اور اُدے چوپڑا اپنے سابقہ کرداروں میں موجود تھے۔ اس سلسلے کی تیسری فلم میں جہاں وِلن کے کردار میں عامر خان اور کترینہ اُن کی گرل فرینڈ بنی ہیں وہیں اُدے چوپڑا اور ابھیشک بچن ایک بار بھر بطور پولیس افسر اپنے پچھلے رولز میں موجود ہیں جبکہ جیکی شیروف بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ادیتہ چوپڑا، عامر خان اور وجے کرشنا کی مشترکہ طور پرتحریر کی گئی اس ایکشن تھرلر فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔ معروف موسیقار پریتم کی موسیقی لیے یہ ایکشن فلم دھوم تھری یش راج فلمز کے تحت رواں سال کرسمس کے موقع پر 20 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :