10 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن کے ایک گھر میں 5 افراد کی ہلاکت کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کی موت زہر خورانی کے سبب ہوئی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے گھر سے ملنے والے مٹھائی کے ڈبے کو فارنزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بلدیہ ٹاوٴن سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ پانچوں افراد کی موت کمرے میں گیس بھرنے سے واقع ہوئی۔