پاکستان
11 دسمبر ، 2013

کچھ لوگ جیونیوز اور چیف جسٹس پر اپنا غصّہ نکال رہے ہیں، انصارعباسی

کچھ لوگ جیونیوز اور چیف جسٹس پر اپنا غصّہ نکال رہے ہیں، انصارعباسی

اسلام آباد…جیونیوز کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی فل کورٹ کی کوریج کرنے پر کچھ میڈیا گروپس کی جانب سے جیو نیوز کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس بلاجواز تنقید پر افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دی نیوز کے انویسٹی گیشن ایڈیٹر انصار عباسی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو جیونیوز اور چیف جسٹس پر اپنا غصّہ نکال رہے ہیں، اگر کوئی اور چینل یہ کوریج کرتا تو ہم اس کی تعریف کرتے، ایکسکلیوزیوکوریج جیونیوزکااعزازہے، صحافیوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ایکسکلیوزیو نیوز دینے کو دوسری جانب موڑا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر چینلز جو اچھی خبریں لاتے ہیں ہمیں اس کی خوشی ہوتی ہے، خبروں میں توکبھی ایک اخبار جیتتا ہے اور کبھی ایک ٹی وی چینل، ہنسی کا مقام ہے کہ جیونیوز پر تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :