پاکستان
12 دسمبر ، 2013

الطاف حسین کی کتاب ”فلسفہ محبت “ کی تقریب پذیرائی کل لاہور میں ہوگی

 الطاف حسین کی کتاب ”فلسفہ محبت “ کی تقریب پذیرائی کل لاہور میں ہوگی

لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی نئی کتاب ”فلسفہ محبت “ کی تقریب پذیرائی جمعہ 13دسمبر کو شامچھبجے لاہور کے مقامی میں منعقد ہوگی ۔ تقریب کی صدارت معروف کالم نگار اور دانشور حسن نثار کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ”سی پی این ای “کے صدر اور سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی ہیں ۔ تقریب پذیرائی میں ملک کے ممتاز دانشور ، شعراء ، ادیب ، صحافی ، وکلاء ، اور سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ الطاف حسین کی کتاب ”فلسفہ محبت “ کی تقریب رونمائی گزشتہ ماہ کراچی میں ہوئی تھی اور اسے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے ہاشم اعظم اورانکے تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ والدہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے بھی ہاشم اعظم سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ جبکہ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹرسلیم دانش ، جوائنٹ آرگنائزرفیض احمداورآرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ارکان نے یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورتمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔ علاوہ ازیں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعدلاپتہ کرنے کے واقعات کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی اورانکے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات کریں۔اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ19،جون1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کے دوران قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے 28کارکنوں کو گھروں سے گرفتارکیاتھاجس کے بعدسے یہ کارکنان تاحال لاپتہ ہیں اورکئی سال گزرنے کے باوجودبھی آج تک ان کے اہل خانہ ان کی آمدکے منتظرہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح کراچی میں حالیہ ٹارگٹڈآپریشن 2013ء کے دوران بھی قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے39کارکنان کوان کے گھروں سے گرفتارکرچکے ہیں جوتاحال لاپتہ ہیں اوران کی گرفتاری ظاہرنہیں کی جارہی ہے جس کے باعث ان کارکنان کے اہل خانہ شدیدذہنی قرب اورپریشانیوں کاشکارہیں۔

مزید خبریں :