پاکستان
14 دسمبر ، 2013

پاکستان ،بھارت بجلی اور گیس سمیت دو طرفہ تجارت کی جلد بحالی پر متفق

پاکستان ،بھارت بجلی اور گیس سمیت دو طرفہ تجارت کی جلد بحالی پر متفق

نئی دہلی…پاکستان اور بھارت نے بجلی اور گیس سمیت دو طرفہ تجارت کی جلد بحالی پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور بھارتی وزیر تجارت وصنعت آنند شرما کے درمیان ملاقات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنند شرمانے شہباز شریف سے کہا ہے بھارت ستمبر 2012ء میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت پر قائم ہے اور چاہتا ہے کہ بات چیت طے شدہ روڈ میپ کے مطابق آگے چلے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بعد میں ریاست ہریانہ میں واقع مہاتما گاندھی پاور پلانٹ کا دورہ بھی کیا۔

مزید خبریں :