پاکستان
14 دسمبر ، 2013

فیصل آباد:لوہے کی بھٹی پر کام کرنے والے 4 مزدور جھلس کر زخمی

فیصل آباد:لوہے کی بھٹی پر کام کرنے والے 4 مزدور جھلس کر زخمی

فیصل آباد…فیصل آباد میں لوہے کی بھٹی پر کام کرنے والے چار مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے ، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیاگیا۔فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ میں ایک فاؤنڈری میں چار مزدور لوہا پگھلانے والی بھٹی پر کام کر رہے تھے کہ اچانک بھٹی سے لوہے کا کھولتا ہوا مادہ ان پر آ گرا جس کی وجہ سے 4مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثر ہ چاروں افراد کی حالت خطرے سے باہر اور تسلی بخش ہے۔

مزید خبریں :