پاکستان
14 دسمبر ، 2013

ولی بابر قتل کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی

ولی بابر قتل کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی

جیکب آباد…جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر قتل کیس میں ملزمان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے، سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ کیس کی سماعت صبح نوبجے انسداددہشت گردی کندھ کوٹ کے جج مشتاق احمد لغاری سربراہی میں ڈسٹرکٹ جیل شکار پور کے اندر ہونی تھی لیکن ولی بابر قتل کیس میں ملزمان کے وکیل سلمان مجاہد کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت کے دوران کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے کیس کی سماعت21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ کیس میں نامزد ملزمان کراچی سے شکار پور جیل منتقل کئے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب ملزما ن کے وکیل سلمان مجاہد نے مقدمہ دہشت گردی کی عدالت کے بجائے سیشن کورٹ میں چلا نے کی درخواست پہلے ہی دے رکھی ہے۔





مزید خبریں :