پاکستان
14 دسمبر ، 2013

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس

کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں ہونے والی گرفتاریوں اور ملزمان کی سیاسی وابستگیوں سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراطلاعات شرجیل میمن ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، رینجرز اور پولیس کے حکام شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو امن و امان کی صورتحال اور شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رینجرز اور پولیس حکام نے اجلاس کو ٹارگٹڈ کارروائیوں میں ہونے والی گرفتاریوں اور ملزمان کی سیاسی وابستگیوں سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :