14 دسمبر ، 2013
لاہور… وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیئر پرسن مریم نواز نے لاہورمیں مال روڈپر واقع ایک نجی بینک کا اچانک دورہ کیا اور وہاں قرضہ فارموں کی ترسیل کے نظام کاجائزہ لیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے بینک میں وزیر اعظم یوتھ قرضہ اسکیم کے فارموں کے حوالے سے بینک انتظامیہ اور سائلین سے معلومات حاصل کیں اور وہاں موجود افراد سے ان کی مشکلات دریافت کیں،مریم نواز نے یقین دہانی کرائی کہ تمام قرضے میرٹ پر دئیے جائیں گے۔