28 مارچ ، 2012
ملتان. . . . ملتان میں شریعت کورٹ کے جج کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جابحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں شریعت کورٹ کے جج کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کو تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔