15 دسمبر ، 2013
قاہرہ…مصر کے آئین میں تبدیلی کیلئے ریفرنڈم اگلے مہینے ہوگا، آئین میں ترامیم کے خلاف اخوان المسلمون کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین میں ترامیم کے حق میں ووٹ دیں، ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئین مصر کو جدید جمہوری ریاست بنانے کی طرف پہلا قدم ہوگا۔ نیا آئین عوام کی آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ہوگا۔ سابق صدر مرسی کے دور میں بنائے گئے آئین میں ترامیم کے لیے ریفرنڈم جنوری کی 14 اور 15 تاریخ کو منعقد ہوگا۔ ترمیم شدہ آئین میں فوج کے لیے وسیع اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔ مجوزہ آئین کے خلاف اخوان المسلمون کے کارکنوں کی جانب سے کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں۔