پاکستان
15 دسمبر ، 2013

کراچی آپریشن میں ابتک چھ ہزارچھ سو ستاسی مقامات پر کارروائیاں کی گئیں

کراچی آپریشن میں ابتک چھ ہزارچھ سو ستاسی مقامات پر کارروائیاں کی گئیں

کراچی…کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ابتک چھ ہزارچھ سو ستاسی مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔ پانچ سو تیرہ پولیس مقابلوں میں چھہتر ملزمان مارے گئے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے ساڑھے دس ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کیا ۔ کراچی میں قیام امن کے لئے جاری آپریشن اپنے تیسرے مرحلے میں ہے، پولیس میڈیا سیل کے مطابق آپریشن پانچ ستمبرکو شروع ہوا۔ پولیس نے ساڑھے چھ ہزارسے زیادہ مقامات پرکارروائیاں کیں۔ جس میں پولیس اورملزمان کے درمیان پانچ سو تیرہ مقامات پر مقابلے ہوئے ، مقابلوں میں چھہتر ملزمان مارے گئے۔پولیس نے مجموعی طور پر دس ہزار چھ سو ستاسی ملزمان کوگرفتار کیا، جس میں تین ہزارتین سوبارہ مفرور واشتہاری اور تین سو بیالیس مفرور ملزمان شامل ہیں۔ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران تین ایل ایم جی، کلاشن کوفوں سمیت72مشین گنیں۔ دو ہزار475مختلف اقسام کے پستول، چھیاسی شارٹ گنز اور ایک سوسولہ دستی بم وکریکر برآمد کیے گئے۔

مزید خبریں :