پاکستان
15 دسمبر ، 2013

گوجرانوالا میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش جلا دی

گوجرانوالا میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش جلا دی

گوجرانوالا…گوجرانوالا میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش کوجلا دیا اور فرار ہوگئے۔ لاش کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نواحی گاوٴں بھدے میں گندم کے کھیت میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی لاش کو جلا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے۔ لاش کو ڈی این اے ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :