پاکستان
15 دسمبر ، 2013

پی کے67 ڈیرہ اسماعیل خان میں پولنگ کا وقت ختم

پی کے67 ڈیرہ اسماعیل خان میں پولنگ کا وقت ختم

ڈی آئی خان…خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے67 ڈیرہ اسماعیل خان میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے ،جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیاہے ۔اسرار اللہ گنڈا پور کی خود کش حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود ووٹرز اب بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں جبکہ کئی اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے ہی نہیں جا سکے۔ سردار اکرام اللہ گنڈہ پور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں جبکہ آزاد امیدوار فتح اللہ میاں خیل کے درمیان مقابلہ ہے۔پولنگ کا تناسب تقریباً 30 سے40 فیصد کے درمیان رہا۔ پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس تعنیات ہے جبکہ علاقے میں فوج کا گشت بھی جاری ہے

مزید خبریں :