پاکستان
15 دسمبر ، 2013

طارق ملک کو رات ڈھائی بجے نہیں صبح نکالا، نوٹس شام کو ملا،چودھری نثار

طارق ملک کو رات ڈھائی بجے نہیں صبح نکالا، نوٹس شام کو ملا،چودھری نثار

اسلام آباد…وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نادراکی تبدیلی معمول کاعمل تھا، قومی سلامتی پالیسی سے متعلق ڈرافٹ تیارکرلیاگیا ہے،جو بہت جلدکابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کیاجائیگا،،قومی پالیسی کاایک حصہ آپریشنل،دوسرااسٹریٹجک اورتیسراخفیہ ہوگا، پاکستان کے شہروں اورقصبوں کومحفوظ بناناہے،گزشتہ12سال سے پاکستان خراب سیکیورٹی صورتحال سے دوچارہے،عراق کے بعدپاکستان میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، شدت پسندوں سے مذاکرات پہلی ترجیح ہے۔انھوں نے یہ باتیں اتوار کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انھوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کابینہ سے منظوری کے بعدمنظرعام پرلائی جائیگی،اور اس میں وقت کے مطابق تبدیلی لائی جاسکتی ہے،آیندہ چنددنوں میں قومی سلامتی پالیسی کامسودہ کابینہ میں پیش کیاجائیگا،کچھ سیاسی جماعتیں ووٹوں کی تصدیق کے عمل کوحکومت کیخلاف استعمال کررہی ہیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے2ہزارسے زا ئدسرکاری پاسپورٹ منسوخ کیے،سرکاری پاسپورٹ منسوخ کرنے پربہت لوگوں کوتکلیف ہوئی،چیئرمین نادراسے متعلق جھوٹ بولاجارہاہے،حکومت نے ابھی تک ردعمل نہیں دیا،چیئرمین نادراکی برطرفی کی کارروائی رات میں نہیں،دن کے اجالے میں کی گئی،نوٹس شام کو ملا، ایک سازش کے تحت پروگرام کیاجاتاہے، سا بق حکومت کی طرح اس عہدیدارکاتبادلہ نہیں کیا،چیئرمین نادراکی برطرفی کافیصلہ آئین اورقانون کے مطابق کیاگیا، دو سیاسی جماعتیں اس کھیل میں آگے ا ٓگے ہیں، اپوزیشن سمیت کئی رہ نماوٴں سے سیکیورٹی واپس لی ہے، سیکڑوں اہلکاراہم شخصیات کی چوکیداری کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لی۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی، موجودہ حکومت نے بہتری کی راہ تلاش کی ہے،کراچی کی صورت حال پرکبھی کریڈٹ نہیں لیا،کبھی رینجرز،کبھی ایم کیوایم اورکبھی تاجروں کوتحفظات ہوتے ہیں،ڈرون حملہ نہ کیاجاتاتوطالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوچکی ہوتی، اپنی وزارت میں اندھیرنگری نہیں چلنے دوں گا، وزارت داخلہ میں غیرملکیوں کاداخلہ بندکیاہے۔

مزید خبریں :