پاکستان
15 دسمبر ، 2013

الف ب پ یقین رکھنے والا چکوال کابوٹ پالش کرنے والابی بی اے کا طالبعلم

الف ب پ یقین رکھنے والا چکوال کابوٹ پالش کرنے والابی بی اے کا طالبعلم

چکوال…غربت کے ہاتھوں تنگ تعلیم کی مدد سے مستقبل سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف بی بی اے کا طالبعلم چکوال میں لوگوں کے بوٹ پالش اور جوتوں کی مرمت کر کے گزارا کر رہا ہے۔ سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے باجوڑ سے تعلق رکھنے والا ابراہیم چکوال کی سڑکوں میں لوگوں کے جوتے مرمت کرتا ہے اور بوٹ پالش کرکے دن بھر میں 3سے 4سو روپے کماتا ہے۔ابراہیم گورنمنٹ مینجمنٹ کالج خار سے بی بی اے فائنل کا امتحان دے کر آیا ہے۔ابراہیم کا کہنا ہے کہ 2008ء سے 2010ء تک ایجنسی میں خراب حالات کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا، اب بی بی اے فائنل کا امتحان دے کر آیا ہوں۔ابراہیم ایم بی اے کرنے کا خواہشمند ہے لیکن والدین غربت کی وجہ سے اس کی خواہش پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ ابراہیم نے اپیل کی ہے کہ اسے مناسب نوکری دی جائے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کی خواہش پوری کر سکے۔

مزید خبریں :