پاکستان
15 دسمبر ، 2013

پی ٹی آئی کی رہنما سیدہ فرح ایم کیوایم میں شامل،الطاف حسین کی مبارکباد

پی ٹی آئی کی رہنما سیدہ فرح ایم کیوایم میں شامل،الطاف حسین کی مبارکباد

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کی رہنما سیدہ فرح کوایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ نائن زیروپر سیدہ فرح سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ آپ کی شمولیت ایم کیوایم کے لئے نیک شگون ثابت ہو،ایم کیوایم ایک فیملی ہے اورہم آپ کواپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئندہے کہ لوگ اب سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان میں اگرکوئی جماعت حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے تووہ صرف متحدہ قومی موومنٹ ہے ۔ سیدہ فرح نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں تمام جماعتوں کاجائزہ لینے کے بعد اسی نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایم کیوایم سے بہترکوئی جماعت نہیں ہے اوراب میں ایک کارکن کی حیثیت سے جدوجہدمیں شامل ہوں اورانشاء اللہ تحریکی جدوجہدکیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گی۔

مزید خبریں :