15 دسمبر ، 2013
ڈیرہ اسماعیل خان …ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ پی کے67 میں ضمنی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری۔ پی کے 67کی نشست خودکش حملے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کے جاں بحق ہونے سے خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر 40پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اکرام اللہ گنڈاپور13688ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اسرار اللہ گنڈاپور مرحوم کے بھائی ہیں۔