15 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…گیس کی بندش کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کل سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی اسٹیشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے خلاف ٹرانسپورٹرز بھی کل احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی بندش کے خلاف کل کچہری چوک راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔