16 دسمبر ، 2013
دبئی… ورلڈ ایکسپو 2020 کی ووٹنگ میں ترکی کو ووٹ دینے پر دبئی والے پاکستان سے ناراض ہوگئے۔ حکومت کہتی ہے ترکی نے ووٹ مانگ لیا تھا، پہلے راوٴنڈ میں ترکی کو، دوسرے اور تیسرے راوٴنڈ میں دبئی کو ووٹ دیا، ذرائع دفترخارجہ کے مطابق مارچ 2011میں ایکسپو 2020کی بولی کے موقع پر متحدہ عرب امارات اس نمائش کیلئے امیدوار نہیں تھاجبکہ ترکی بطور امیدوار موجودتھا اور اس نے پاکستان سے تعاون مانگاتھا۔ اس وقت کی پاکستانی حکومت نے ترکی کو تحریری یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان ترکی کی مدد کرے گا ، اس لیے جب نومبر 2013میں ایکسپو 2020کے لیے رائے شماری ہوئی توحسب وعدہ پہلے راوٴنڈ میں پاکستان نے ترکی کو ووٹ دیا، لیکن دوسرے اور تیسرے راوٴنڈ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ووٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جب ایکسپو2020کے لیے امیدوار ہونے کا اعلان کیا تو پاکستان سے رابطہ کیا اور پاکستان نے واضح طور پر متحدہ عرب امارات کو بتا دیا تھا کہ پچھلی حکومت نے ترکی کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا تھا اس لیے اب اس فیصلے کو تبدیل کر نا مشکل ہو گا۔