16 دسمبر ، 2013
لاہور…لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں کی درآمد اور نمائش پر پابندی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی،جس کی بنیاد پر حکم امتناع از خود ختم ہو گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں کی درآمد اور نمائش پر پابندی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور درخواست گزار کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں،جس پر درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی ہے،عدالت نے ان درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا تھا،جو درخواستیں واپس لینے کی وجہ سے از خود ختم ہو گیا۔