کاروبار
16 دسمبر ، 2013

جی ایس پی پلس کے تحت ملکی برآمدات بڑھانا چیلنج ہے،خرم دستگیر

 جی ایس پی پلس کے تحت ملکی برآمدات بڑھانا چیلنج ہے،خرم دستگیر

اسلام آباد…وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کے تحت ملکی برآمدات بڑھانا حکومت اور سرمایہ کاروں کے لیے چیلنج ہے ، سرمایہ کار کوالٹی پر توجہ دیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت یورپی منڈیوں تک چھ ہزار پاکستانی اشیاء کو ڈیوٹی فری رسائی ملی ہے ، برآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا اور آئندہ سال ایک لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے ۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اب پاکستان کی برآمدی اشیاء میں ورائٹی لانا ہے ،اس وقت پاکستان یورپی منڈیوں میں صرف 150 اشیاء برآمد کر رہا ہے جسے بڑھانے کے لیے حکومت صنعتوں کے لیے ایک بہت بڑا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے ،سرمایہ کار اشیاء کی قیمتوں کی بجائے کوالٹی پر توجہ دیں۔

مزید خبریں :