پاکستان
28 مارچ ، 2012

شیخوپورہ مریدکے روڈ پر ٹرک اور وین میں تصادم،2 افراد جاں بحق

شیخوپورہ … شیخوپورہ مریدکے روڈ پر ٹرک اور مسافر ویگن کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرہ کا خاندان اپنے عزیز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر الوداع کہنے گیا۔ واپسی پرشیخوپورہ مریدکے روڈ پر ملیاں کلاں کے قریب ان کی ویگن ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ویگن سوار 2 افراد مقصود احمد اور حاجی نوید احمد موقع پر جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امدادکے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :