انٹرٹینمنٹ
16 دسمبر ، 2013

اداکار جان ابراہم17دسمبر کو41ویں سالگرہ منائینگے

 اداکار جان ابراہم17دسمبر کو41ویں سالگرہ منائینگے

ممبئی …بھارت کے ٹاپ ماڈل اوربالی ووڈ اداکار جان ابراہم17دسمبرکو41ویں سالگرہ منائینگے۔17دسمبر1972کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرممبئی میں پیدا ہونے والے جان نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ا نکی آمد2003میں فلم" جسم "سے ہوئی جس میں انکی اداکاری کو بیحد سراہا گیا۔اسکے بعد جان ابراہم نے کئی کامیاب بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں دھوم،گرم مصالحہ،کال،زندہ،واٹر،ٹیکسی نمبر9211،دھن دھنا دن گول،بابل،سلامِ عشق،دوستانہ،نیویارک،فورس دیسی بوائز،ریس ٹو،شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا اور مدراس کیفے شامل ہیں جن کے لیے انہیں کئی ایوارڈز کے لیے نامزد اور فاتح بھی قرار دیا گیا۔کئی بار ایشیا کے پُرکشش ترین مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے والے جان ابراہم کی آنے والی فلموں میں دوستانہ ٹو اور ویلکم بیک شامل ہیں جن کی شوٹنگ اور پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔واضح رہے کہ 9سالوں تک بالی ووڈ کی ہاٹ کپل مانی جانیوالی جان ابراہم اور بنگالی حسینہ بپاشا باسو کی جوڑی سال2011ء میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی۔

مزید خبریں :