پاکستان
17 دسمبر ، 2013

ناصر عباس قتل کیس ،تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی

لاہور…لاہورمیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ ناصر عباس کے قتل کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، دو نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا،علامہ ناصر عباس کے قتل کے حوالے سے آپریشنز،انویسٹی گیشن اور سی آئی اے پولیس کی ٹیمیں تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں،مقتول رہنما کے ڈرائیور منور کی مدعیت میں دو موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ کیمطابق مقتول کو چار گولیاں لگیں۔

مزید خبریں :