21 جنوری ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ رکے ایک مہینے سے زائدوقت گزرچکا ہے،روزانہ اجرت پرکام کرنے والے مزدوروں کے لئے گھروں کا چولہا جلانا بھی انتہائی مشکل ہوتا جارہا ہے۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی جانب سے صنعتوں کو غیر معینہ مدت کیلئے گیس کی سپلائی رکے 31 روز ہوچکے ہیں اورمسلسل پیداواری عمل بند ہے، کارخانے اور فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں اور ان محنت کشوں کے لئے اپنے گھروں کے چولہے جلائے رکھنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ادھر صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور فارغ ہو چکے ہیں اس لئے حکومت صنعتوں کو گیس کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے۔