پاکستان
28 مارچ ، 2012

غیر حتمی ووٹرز فہرستوں کی جانچ پڑتال کے لئے 29 مارچ کی ڈیڈ لائن

غیر حتمی ووٹرز فہرستوں کی جانچ پڑتال کے لئے 29 مارچ کی ڈیڈ لائن

پشاور… الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی غیر حتمی فہرستوں کی جانچ پڑتال کے لیے 29مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس کے بعد یہ لسٹیں نادرا کے حوالے کر دی جائیں گی ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ڈسپلے سینٹرز میں ووٹرز لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو ان لسٹوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے حوالے سے علم ہو سکے اور حتمی لسٹوں کی تیاری سے قبل ان میں تبدیلیاں کی جا سکیں۔ الیکشن کمشن نے اس سلسلے میں 29 مارچ اآخری تاریخ مقرر کر دی ہے جس کے بعد حتمی فہرستیں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے حوالے کردی جائینگی سپریم کورٹ نے نادرا کو مئی تک حتمی فہرستوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

مزید خبریں :