پاکستان
28 مارچ ، 2012

پشاور میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،پانی کی قلت

پشاور… پشاور میں کئی کئی گھنٹوں کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے پشاور صدر سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں مسلسل چھ چھ گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے جس سے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بھی ہوگئی ہے امتحانات کی تیاری میں مصروف طلباء کی پریشانی بھی دوگنی ہوگئی پیسکو کے مطابق شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے

مزید خبریں :