18 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تیارکرلیا،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات18جنوری کو ہی ہوں گے۔26 سے 29 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ،جبکہ یکم سے 5 جنوری تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی،6اور 7 جنوری کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔12جنوی کو امیدوار دستبردار ہو سکیں گے جبکہ13جنوری کو حتمی فہرست جا ری ہو گی۔