پاکستان
28 مارچ ، 2012

بجلی کا شارٹ فال تین ہزار ایک سو میگا واٹ پر آ گیا،پیپکو

بجلی کا شارٹ فال تین ہزار ایک سو میگا واٹ پر آ گیا،پیپکو

اسلام آباد…ڈی جی پیپکو اعجاز رفیق قریشی کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار ایک سو میگا واٹ پر واپس آ گیا ہے ،جس کے بعد شہروں اور دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جلد چھ سے آٹھ گھنٹوں پر واپس لے آئیں گے۔ڈی جی پیپکو اعجاز رفیق قریشی کے مطابق پی ایس او نے کل سے بائیس ہزار ٹن تیل روزانہ سپلائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آج سے اورینٹ، سیفائر، ہالمور اور سیف پاور ہاوٴسز نے بجلی کی پیداوار پھر سے شروع کر دی ہے۔ اس وقت بجلی کی پیداوار ساڑھے 10 ہزار جبکہ طلب چودہ ہزار میگا واٹ کے قریب ہے۔ دوسری جانب شہروں اور دیہات میں اب بھی بجلی کی بندش کا دورانیہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے پر برقرار ہے۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :