دنیا
18 دسمبر ، 2013

چین میں برف باری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین میں برف باری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

بیجنگ…چین میں شدید برف باری،پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔درجہ حرارت کم ہونے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔چین کے خود مختار خطے گوانگ شی زہو آنگ میں گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ برف باری رکارڈ کی گئی۔ 7 سینٹی میٹر تک پڑنے والی برف کے باعث سڑکیں عارضی طور پر بند ہو گئیں۔ پاور لائنز کو نقصان پہنچنے سے کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی۔برف باری سے نہ صرف نظام آمدورفت متا ثر ہوا بلکہ فصلوں اور جانوروں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :