پاکستان
18 دسمبر ، 2013

پچاسواں جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے

پچاسواں جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے

کامرہ…پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کیا گیا پچاسواں جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کردیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ نئی دفاعی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، جے ایف17طیاروں کی صورت میں نہ صرف ہمارا دفاع مضبوط ہوا ہے بلکہ اس کی وجہ سے پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کو بھی خاطر خواہ ترقی ملی ہے۔ ا یروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے جہاں پاک فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کی وہیں نئی دفاعی حکمت عملی کا ذکر بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہزاروں میل دور بیٹھ کر کسی بڑی فوج کی غیر موجودگی میں میدان جنگ میں اترا جاسکتا ہے، یہ محض ائیر فورس اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے، پاکستان اس سے بے خبر نہیں ہے، ہمیں معلوم ہے کہ فرسودہ فلسفے اور قدیم حکمت عملی کے ساتھ کوئی معرکہ سر نہیں کیا جاسکتا اس بات کا احساس کرتے ہوئے پاکستان کی دفاعی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے لیے ایک مشترکا مارکیٹنگ ٹیم کے لیے معاہدے پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جے۔ ایف 17 تھنڈر جہاں پاک چین دوستی کا مظہر ہے وہاں یہ اس خطے میں تیار ہونے والا سب سے سستا اور سب سے بہترین طیارہ بھی ہے۔

مزید خبریں :