18 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی بنگلادیش کا اندورنی معاملہ ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک بنگلادیش کے ساتھ مفاہمت کی فضا قائم رکھنا چاہتا ہے ۔سرتاج عزیز نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی بنگلا دیش کا اندورنی معاملہ ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق عبدالقادرملا کے معاملے میں قوانین کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ دوستانہ ، برادرانہ تعلقات اور مفاہمت کی فضا قائم رکھناچاہتاہے، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید بہتر اور مضبوط ہونے چاہئیں۔