دنیا
19 دسمبر ، 2013

آسٹریلیا کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

آسٹریلیا کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

سڈنی…دنیامیں کہیں سردی، کہیں دھند، تو کہیں گرمی کا راج ہے۔ آسٹریلیا کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوبی آسٹریلیا کے شہرایڈلیڈ میں درجہ حرارت 43.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا اوررواں برس پڑنے والی گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ دنوں گرمی کے سبب شہر کے جنگلات میں لگنے والی آگ کوبجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکاجا سکے۔ شہریوں نے سخت گرمی سے بچنے کے لیے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

مزید خبریں :