دنیا
19 دسمبر ، 2013

عراق : 3بم دھماکوں اور دیگر واقعات 33 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

عراق : 3بم دھماکوں اور دیگر واقعات 33 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین بم دھماکوں میں 8 زائرین جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے جبکہ عراق میں آج ہونے والے مختلف پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہوگئی، درجنوں زخمی ہوئے۔ امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم میں شرکت کے لیے کربلا جانے والے زائرین کے جلوس میں خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 8 زائرین جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔ عراق میں آج ہونے والے دیگر پر تشدد واقعات میں 25افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :