پاکستان
19 دسمبر ، 2013

مہران یونیورسٹی جامشورو کی گولڈن جوبلی پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

مہران یونیورسٹی جامشورو کی گولڈن جوبلی پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

جامشورو…مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی گولڈن جوبلی کے موقع پر کیمونی کیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن سیکیورٹی کے موضوعات پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کے علاوہ برطانیہ، آئرلینڈ، کینیڈا، قطر ، امریکا، ڈنمارک ، ملیشیا اور پاکستان کی نامور یونیوسٹیوں کے پروفیسرز شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں مجموعی طور پر 28ریسرچ پیپر پڑھے جائیں گے۔ کانفرنس کے پہلے سیشن سے خطاب میں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ عالمی کانفرنس میں غیر ملکی ماہرین کی جانب سے کمپیوٹر ٹیکنالوجی، سافٹ وئیر انجینئرنگ، الیکٹرونکس، ٹیلی کمیونکیشن، ملٹی میڈیا، انفارمیشن سسٹم، انرجی ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

مزید خبریں :