پاکستان
20 دسمبر ، 2013

سندھ اسمبلی:لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش نہ کرنے دینے پر اپوزیشن کا واک آوٴٹ

سندھ اسمبلی:لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش نہ کرنے دینے پر اپوزیشن کا واک آوٴٹ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ(ن)اور فنکشنل لیگ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٴٹ کیا ہے۔لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے واک آوٴٹ کیا جس کے بعد سندھ اسمبلی میں نعرے لگائے گئے اور اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ اپوزیشن نے اقلیتی رکن نندکمہار کو تحریک استحقاق پیش کرنے کی اجازت نہیں دی دی جس پر نند کمہار نے تحریک استحقاق اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں نوک جھونک ہوئی اور آپس میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی اجلاس میں احتجاج کیا ایم کیو ایک کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ایجنڈے کو ہٹا کر اپنے ایجنڈے پر اسمبلی اجلاس بلایا۔اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے عرفان اللہ مروت کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ہلڑبازی شروع ہوئی۔ اپوزیشن کی جانب سے نامنظور، نامنظور کالا قانون نامنظور کے نعرے لگائے گئے اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آوٴٹ کیا گیا۔ ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی کے باہر مشترکہ احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے سندھ اسمبلی کے باہر اجلاس شروع کر دیا۔ اسمبلی کے باہر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھ کہ دیوانے کا خواب ہے کہ کراچی کا میئر ان کا ہوگا، جعلی طریقے سے کسی پارٹی کا مینڈیٹ چھینا نہیں جا سکتا۔ فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے ضلع بنا دینا ایسا لگتا ہے کہ ان کا کوئی والی وارث نہیں ہے، لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے خلاف بولنے کی اپوزیشن کو اجازت نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :