پاکستان
20 دسمبر ، 2013

اپوزیشن کی درخواست پر اجلاس بلایا، انہی نے واک آوٴٹ کردیا،شرجیل میمن

اپوزیشن کی درخواست پر اجلاس بلایا، انہی نے واک آوٴٹ کردیا،شرجیل میمن

کراچی…صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی درخواست پر اجلاس بلایا، بل کاوقت آیاتواپوزیشن نے واک آوٴٹ کردیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کے واک آوٴٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آمر کے دور میں آئین کا ستیاناس کیا گیا، یہ تمام جماعتیں آمر کے ساتھ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ کا ترمیمی بل اکثریتی رائے سے منظور کرلیا گیا، اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ اسمبلی میں بیٹھتے اور دلیلیں دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مقاصد سامنے آچکے ہیں، کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی سے دھیان ہٹانے کے لیے یہ سارا کھیل کھیلا گیا، اپوزیشن کیلئے ہمارے دروازے کل بھی کھلے تھے، آج بھی اور کل بھی کھلے رہیں گے۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، ٹارگٹ کلرز، دہشت گرد، بھتا خور اور دیگر مافیاز کے ساتھ مجرم کی طرح پیش آئیں گے۔

مزید خبریں :