20 دسمبر ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن نے بلایا اور اپوزیشن ہی کو نہیں بولنے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سندھ حکومت میں نہ شامل ہورہی ہے، نہ ایسی کوئی بات چیت ہوئی اور نہ ہی ایم کیوایم کوحکومت میں شمولیت کی کوئی دعوت دی گئی۔ سندھ اسمبلی کے باہر ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ جب تک جعلی حلقہ بندی ختم نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا، 1200افراد پر مشتمل یونین کمیٹی بنا دینا غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔