پاکستان
20 دسمبر ، 2013

گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 اغوا کار ہلاک،کمسن بچہ بازیاب

 گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 اغوا کار ہلاک،کمسن بچہ بازیاب

کراچی …کراچی کے علاقے گلشن معمار میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کی،سی پی ایل سی چیف کے مطابق مبینہ مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک،جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔انھوں نے کہا کہ کارروائی میں 7 سال کا بچہ بازیاب کرایا گیا ہے۔اس بچے کو آج صبح شارع نورجہاں سے اغواکیا گیا تھا۔اور اس کی رہائی کے عوض 50 لاکھ روپے طلب کیے گئے تھے۔


مزید خبریں :