21 دسمبر ، 2013
لاہور…وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چند گمراہ لوگ فساد برپا کرتے ہیں، ہمیں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو روکنا ہوگا، گورنر ہاوٴس پنجاب میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ گرجاگھرپرحملہ کرنے والوں کیلیے نہ مسجد کی اہمیت ہے نہ گرجا گھرکی، ناپاک عزائم سے کسی کوپاکستان کاتشخص مسخ کرنیکی اجازت نہیں دینگے۔کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ہم اس وقت تک مسلمان نہیں ہو سکتے جب تک دیگرآسمانی کتابوں پرایمان نہ رکھیں ۔تمام مذاہب امن اورسلامتی کا درس دیتے ہیں ۔حضرت عیسیٰ کی دنیا میں تشریف آوری سب کیلئے سلامتی کا پیغام ہے ۔حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ۔مذہب کو دنیاوی مقصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،تمام مذاہب امن اورسلامتی کا درس دیتے ہیں۔مذاہب کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والے افراد کو روکنا ہوگاہمیں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو روکنا ہوگا۔