21 دسمبر ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے درد کا احساس ہے، کل لاہور میں دھرنا ہوگا۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر روپیہ خیبر پختون خوا حکومت نے نہیں وفاقی حکومت نے گرایا۔ لاہور میں میڈیا سے گفت گو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام کے درد کا احساس ہے اسی لیے کل لاہور میں دھرنا دیں گے۔