28 مارچ ، 2012
کراچی … میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے عہدیدار کی ہلاکت کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کرادیئے ہیں۔ لسبیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ مشتعل افراد نے 3 گاڑیوں اور 3 موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگادی گئی ہے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور دکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر سہراب گوٹھ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دکانیں بند کرادیں۔ صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب بھی نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں بندہونا شروع ہوگئی ہیں۔نشتر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقے میں کاروبار بند ہوگیا۔