23 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کو درپیش مالی مشکلات کی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ گیلانی کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کو ہدایت کردی ہے۔ دو دن قبل لٹل ماسٹر حنیف محمد نے اپنی سالگرہ کا کیک مسکراہٹوں کے بجائے آنسووٴں کے ساتھ کاٹا تھا۔ حکومت سے اْنہوں نے درخواست کی ہے کہ کینسر کے علاج کیلئے لئے گئے لاکھوں روپے کا قرض اْتارنے میں حکومت ان کی مدد کرے۔امیر حمزہ گیلانی کاکہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ بھی مدد کرے گی اورپاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اپنے ہیرو کی مالی معاونت کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔